ٹرانسپیرنٹ کپڑے پہن کر مریضوں کا علاج کرتی تھی یہ نرس ، اب نیوز چینل پر کرے گی یہ کام
روس کے ایک اسپتال میں ٹرانسپیرنٹ کپڑے (Transparent Clothes) پہن کر کورونا مریضوں (Corona Patients) کا علاج کرنے والی نرس نادیہ جوکووا ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 24, 2020 07:14 PM IST

نادیہ کو ماسکو کے جنوب میں واقع تلا نام کی جگہ پر ایک مقامی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری مل گئی ہے ۔ تصویر : ڈیلی میل ۔
روس کے ایک اسپتال میں ٹرانسپیرنٹ کپڑے (Transparent Clothes) پہن کر کورونا مریضوں (Corona Patients) کا علاج کرنے والی نرس نادیہ جوکووا ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں ۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق نادیہ کو ماسکو کے جنوب میں واقع تلا نام کی جگہ پر ایک مقامی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری مل گئی ہے ۔ فی الحال نادیہ یہاں بطور موسمیات نیوز اینکر رہیں گی ۔ ساتھ ہی وہ نرس کے طور پر بھی اپنا کام جاری رکھیں گی ۔ اس سے پہلے نادیہ کو ایک روسی اسپورٹس ویئر برانڈ کی طرف سے ماڈلنگ کی بھی پیشکش کی گئی تھی ، لیکن انہوں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا ۔ کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ وہ صرف میڈیکل کے شعبہ میں اپنا کریئر بنانا چاہتی ہیں ۔
نادیہ نے کہا کہ ٹی وی اینکر بننا ان کے لئے بہت بڑی بات ہے ۔ اس آفر کیلئے انہوں نے نیوز چینل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع کا وہ بھرپور فائدہ اٹھائیں گی ۔ بتادیں کہ نادیہ پہلی مرتبہ اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں ، جب روس کے ایک اسپتال میں پی پی ای کٹ کے نیچے پہنے گئے اپنے کپڑوں کی وجہ سے وہ تنقید کی زد میں آگئی تھیں ۔ اتنا ہی نہں ۲۳ سالہ نادیہ کو اسپتال نے غیر مناسب ڈریس کوڈ کے الزام میں نوکری سے نکال دیا تھا ۔ اسپال نے نادیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ انہیں روس کی ہاٹ نرس بھی کہا جانے لگا تھا ۔ کافی لوگوں نے ان کی تنقید بھی کی تھی ۔ ساتھ ہی اسپتال کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

نادیہ کو ماسکو کے جنوب میں واقع تلا نام کی جگہ پر ایک مقامی ٹی وی چینل میں اینکر کی نوکری مل گئی ہے ۔ تصویر : ڈیلی میل ۔
نادیہ کی یہ تصویریں کب اور کیسے بہر آگئیں انہیں خود پتہ نہیں چل پایا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جب اسپتال پہنچیں تو وہاں انہیں لوگ تصویریں اور اس سے وابستہ میڈیا کوریج دکھانے لگے ۔ اس کے بعد انہیں اس بارے میں پتہ چلا ۔ حالانکہ بعد میں نادیہ نے بتایا تھا کہ انہیں وہیں نوکری واپس مل گئی ہے ۔ کیونکہ نادیہ کی حمایت میں روس کے کئی ڈاکٹرس اور اسٹاف نے آواز اٹھائی تھی ، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کو اپنے فیصلہ پر غور کرنا پڑا تھا ۔