ہوم » نیوز » عالمی منظر

ماسکو: طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجےشیریمتیووو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریبا 40 منٹ تک ماسکو کے علاقے میں چکر لگانے کے بعد ایک ہنگامی لینڈنگ کی

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2019 10:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ماسکو: طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ماسکو: طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

روس میں ماسكو کے شیریمتیو ہوائی اڈے پر اتوار کو ایک طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 41 افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈيا نے یہ اطلاع دی۔ ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق صحت ذرائع کے حوالے سے واقعہ میں 41 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

دیگر رپورٹوں کے مطابق حادثے میں 10 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس جے -100 مسافر طیارہ شمال مغربی روسی کے مرمانسك شہر کے لئے روانہ ہوا تھا جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے پانچ رکن سمیت 78 مسافر سوار تھے ۔

واضح رہے کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجےشیریمتیووو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریبا 40 منٹ تک ماسکو کے علاقے میں چکر لگانے کے بعد ایک ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثے کی وجہ فی الحال شارٹ سركٹ بتائی جا رہی ہے۔

First published: May 06, 2019 10:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading