اپنا ضلع منتخب کریں۔

    صدر پوتن نے کہا-روس کرنا چاہتا ہے یوکرین  میں جنگ ختم، سفارتی ہو حل

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن

    پوتن نے کہا کہ ہمارا ہدف اس جدوجہد کو ختم کرنا ہے۔ ہم اس کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور کوشش کرنا جاری رکھیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Moscow
    • Share this:
      امریکی دورے کے دوران زیلنسکی کے بیان کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس یوکرین میں جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن اس کے لیے سفارتی حل تلاش کرنا ہوگا۔

      پوتن نے کہا کہ ہمارا ہدف اس جدوجہد کو ختم کرنا ہے۔ ہم اس کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور کوشش کرنا جاری رکھیں گے۔ اس لئے ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ یہ سب ختم ہوجائے اور جتنی جلدی ممکن ہو اتنا اچھا ہے۔ حالانکہ پوتن کے تبصروں پر یوکرین اور اس کے معاونین نے شک ظٓہر کیا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے جلد ختم ہونے کے لیے لازمی طور پر ایک سفارتی حل شامل ہوگا۔

      وہائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پوتن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے ساتھ شروع ہوئے جنگ کا خاتمہ ابھی عنقریب نظر نہیں آرہا ہے۔

      جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے
      امریکی دورے پر یوکرینی صدر ولودمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روس سے جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے روسی حملے سے مقابلہ کرنے کے لیے امریکی حمایت پر کہا،’ ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ زیلنسکی نے امریکی پارلیمنٹ میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کے ساتھ میٹنگ میں انہوں نے 10 نکات والے امن سمجھوتے کی تجویز رکھی ہے، جو مستقبل میں مشترکہ سلامتی گیارنٹی دے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      زیلنسکی پہنچے امریکہ، بائیڈن سے کی ملاقات، یوکرین کو 1.8 بلین ڈالر کی مدد دے گا یو ایس

      یہ بھی پڑھیں:

      سعودی عرب اورایران کےدرمیان قربتیں؟ سعودی ہم منصب سےہوئی دوستانہ بات چیت: ایرانی وزیرخارجہ

      یوکرین میں اپنی فوجی صلاحیت بڑھائے گا روس: پوتن
      روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ مغرب حمایت یافتہ یوکرین میں ہم اپنی فوجی صلاحیت کو اور وسیع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جنگی تیاری میں اضافہ کریں گے۔ پوتن نے اپنے ملک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ مسلح افواج اور ہماری مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہم اس عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: