உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia and Ukraine War: روسی فوجیوں نے سومی میں ملٹری اسکول پر کیا حملہ، یوکرین کی حمایت کے لئے پولینڈ اور رومانیا بارڈر پر پہنچی US آرمی

    Youtube Video

    Russia and Ukraine War: یوکرین کے سفیر ایگور پولیکھا نے کہا کہ ہندوستان کے روس کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اور وہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان چند لیڈروں میں سے ایک ہیں جن کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سنتے ہیں اور نئی دہلی ماسکو کے ساتھ اس قربت کو حالات کو قابو میں لانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

    • Share this:
      ماسکو:روس یوکرین (Russia-Ukraine-Crisis)پر لگاتار حملے کر رہا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی (Volodymyr Zelensky) نے پوری دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اب امریکہ یوکرین کی حمایت میں کھڑا ہو گیا ہے۔ امریکی افواج پولینڈ اور رومانیہ کی سرحد پر پہنچ گئی ہیں۔ امریکی فوج (US Army)یوکرین میں داخل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ساتھ ہی روس نے یوکرین کے شہر سومی پر بھی حملہ کیا ہے۔ روسی فوجیوں نے سومی میں ملٹری اسکول کو نشانہ بنایا۔ روس کے اس حملے میں یوکرین کی فوج کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔ اس حملے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ روس نے یوکرین کے ایٹمی پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

      روسی صدر پیوٹن نے بھی اپنے فوجیوں کو حملے جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نیٹو ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی یوکرین کی حمایت میں کھڑا ہوا تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ روس کے حملے پر عالمی غم و غصے کے درمیان یوکرین نے ہندوستان سے مداخلت کی اپیل بھی کی تھی۔ ہندوستان میں یوکرین کے سفیر ایگور پولیکھا نے کہا کہ ان کا ملک (یوکرین) روس کی فوجی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران پر ہندوستان کے موقف سے ’شدید غیر مطمئن‘ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہندوستان سے تعاون طلب کیا تھا۔

      پی ایم مودی نے روس کے صدر سے کی بات
      یوکرین کے سفیر ایگور پولیکھا نے کہا کہ ہندوستان کے روس کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اور وہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان چند لیڈروں میں سے ایک ہیں جن کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سنتے ہیں اور نئی دہلی ماسکو کے ساتھ اس قربت کو حالات کو قابو میں لانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات کی ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو روکنے کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: