یو این ایس سی میں جئے شنکر نے پھر پاک اور چین کو دیا سخت جواب، کہا-دہشت گردی کے مرکز کو پہچان چکی ہے دنیا
یو این ایس سی میں جئے شنکر نے پھر پاک اور چین کو دیا سخت جواب، کہا-دہشت گردی کے مرکز کو پہچان چکی ہے دنیا (Video Grab - Twitter)
چین کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوے اس بات کو لے کر افسوس بھی ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی شواہد پر مبنی تجاویز کو خاطر خواہ وجوہات بتائے بغیر روک دیا جاتا ہے۔
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو پاکستان اور چین پر بنا نام لیے تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل (یواین ایس سی) سے خطاب کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ ’دہشت گردی کا موجودہ مرکز‘ اب بھی بے حد سرگرم ہے۔ انہوں نے چین کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوے اس بات کو لے کر افسوس بھی ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی شواہد پر مبنی تجاویز کو خاطر خواہ وجوہات بتائے بغیر روک دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جے شنکر نے 2028-29 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے امیدوار ہونے کا بھی اعلان کیا۔
11/26 حملہ پھر نہیں ہونے دیں گے جے شنکر نے اپنے خطاب میں چین کی طرف سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے کی ہندوستان کی تجاویز میں بار بار رکاوٹ ڈالنے اور روکنے کا مسئلہ اٹھایا، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے ویٹو پاور کے مستقل رکن ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم 'نیو یارک کے 11/9' یا 'ممبئی کے 26/11' کو دوبارہ دوہرانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔
امن کے سفیروں کے خلاف کے خلاف جرائم کا بن رہا ہے ڈیٹا بیس ٹرسٹ شپ کاونسل میں یو این امن سفیروں کے خلاف جرائم کے یے جواب دہی کو بڑھاوا دینے کے لیے فرینڈس گروپ کے لانچ کے موقع پر وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے ایک ڈیٹابیس لانچ کرنے کی تیاری کی ہے۔ یہ اقوام متحدہ امن سفیر کے خلاف سبھی جرائم کو ریکارڈ کرے گا۔ جے شنکر نے کہا کہ اسے جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔