ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نزاد ثمرخان افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ

پاکستان کی ثمرخان نے سائیکل پر افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے جس کے ساتھ وہ 5ہزار895 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Dec 10, 2017 08:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان نزاد ثمرخان افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ
پاکستان کی ثمرخان نے سائیکل پر افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے جس کے ساتھ وہ 5ہزار895 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں

لاہور : پاکستان کی ثمرخان نے سائیکل پر افریقہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے جس کے ساتھ وہ 5ہزار895 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں ۔ تنزانیہ کی وزارت سیاحت کی جانب سے ثمر خان کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے تنزانیہ میں واقع افریقہ کی چھت کہلانے والی بلند ترین چوٹی کیلمانجارو سر کی۔ ثمر خان پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند یہ چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔

ثمر خان یہ کارنامہ سرانجام دے کربحفاظت واپس آ گئیں۔ تنزانیہ کی وزارت سیاحت کی جانب سے ثمر خان کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ثمر خان اس سے قبل قراقرم گلیشیئر پر بھی سائیکلنگ کر چکی ہیں۔

First published: Dec 10, 2017 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading