ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی کوریا کے خلاف کئی معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی

سیول۔ جنوبی کوریا اور امریکہ آج شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کےلئے تعاون مضبوط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
شمالی کوریا کے خلاف کئی معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی
سیول۔ جنوبی کوریا اور امریکہ آج شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کےلئے تعاون مضبوط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

سیول۔ جنوبی کوریا اور امریکہ آج شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کےلئے تعاون مضبوط کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع جنوبی کوریا کے وزیر مالیات نے دی۔ اسٹیون منو چین اور جنوبی کوریا کےوزیر مالیات یو لی ہو نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس سال12 فروری کو شمالی کوریا کی جانب سے بیلیسٹک میزائل کے تجربے پر بے حد فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی طرف سے بھی پابندیاں بڑھانے پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کی بات دہراتے ہوئے وزرا مالیات اور سینٹرل بنک کے گورنروں کو جی -20 کانفرنس کے دوران اس حوالے سے سنجیدہ بات چیت کے معاملے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

First published: Mar 02, 2017 02:34 PM IST