پاکستان نےمذاکرات کی منسوخی کا ٹھیکرا ہندستان کے سر پھوڑا، ایٹمی جنگ کا دیا انتباہ

اسلام آباد۔ این ایس اے سطح کے مذاکرات منسوخ کرنے والے پاکستان نے اس کے لئے ہندستان پر ہی ٹھیکرا پھوڑا ہے۔

Aug 24, 2015 07:40 AM IST | Updated on: Aug 24, 2015 07:40 AM IST
پاکستان نےمذاکرات کی منسوخی کا ٹھیکرا ہندستان کے سر پھوڑا، ایٹمی جنگ کا دیا انتباہ

اسلام آباد۔ این ایس اے سطح کے مذاکرات منسوخ کرنے والے پاکستان نے اس کے لئے ہندستان پر ہی ٹھیکرا پھوڑا ہے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے بات چیت منسوخ ہونے کے لئے ہندستان کے رویہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ایسا سلوک کر رہی ہے جیسے وہ علاقائی سپر پاور ہو۔

پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق سرتاج عزیز نے اتوار کو کہا، مودی کا ہندستان ایسے برتاؤ کر رہا ہے جیسے وہ علاقائی سپر پاور ہو۔ لیکن ہم جوہری ہتھیاروالے ملک ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ اپنے مفادات کی حفاظت کس طرح کرنی ہے۔ یہی نہیں عزیز نے دہشت گردی کے مسئلے پر ہندوستان کو الٹا گھیرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے پورے ثبوت ہیں کہ کس طرح ہندستانی ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے کام میں لگی ہے۔

Loading...

عزیز نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی ہی طرز پر کہا کہ پاکستان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ہندستان کس طرح اس کے یہاں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ہندستان کی جانب سے لگائے جا رہے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عزیز نے انہیں صرف پروپیگنڈہ قرار دیا۔

کشمیر مسئلے پر بات چیت نہ کرنے کی ہندوستان کی شرط کو لے کر عزیز نے کہا، اگر ہندستان کے لئے کشمیر کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے تو پھر اس نے اپنے مقبوضہ حصے میں سات لاکھ فوجیوں کو کیوں تعینات کر رکھا ہے۔ عزیز نے جموں و کشمیر میں ہندستان سے ریفرنڈم کرائے جانے کی بھی مانگ کی۔

Loading...