உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی ایس کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کے لئے سعودی عرب تیار

    دبئی۔  سعودی عرب نے آج کہا کہ اگر امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج متفق ہو تو وہ شام میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      دبئی۔  سعودی عرب نے آج کہا کہ اگر امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج متفق ہو تو وہ شام میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ یمن میں سعودی قیادت والی اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد اسیری نے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا ’اگر امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج متفق ہو تو شام میں خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کے لئے سعودی عرب تیار ہے‘۔

      وہیں اس معاملے پر امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ’آئی ایس کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کا رویہ دوستانہ رہا ہے لیکن اب اس کے اس نئی پیشکش کے بارے میں مزید اطلاع نہیں ملی ہے۔ مسٹر کربی نے کہا ’جب تک اس معاملے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہو جاتی اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

      First published: