اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خاشقجی کے قتل میں ملوث پانچ مشتبہ افراد کے پھانسیوں کا مطالبہ

    تصویر : رائٹرز

    تصویر : رائٹرز

    سعودی عرب کے سرکاری وکیل نے ملک کے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کے پانچ مشتبہ افراد کے لئے پھانسی کا مطالبہ کیا ہے

    • Share this:
      سعودی عرب کے سرکاری وکیل نے ملک کے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کے پانچ مشتبہ افراد کے لئے پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے جمعرات کو سعودی پریس ایجنسی کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ صحافی کے قتل کے معاملہ میں21 مشتبہ افراد میں سے 11 کو قتل کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

      سرکاری وکیل نے صحافی کے قتل کے پانچ اہم مشتبہ افراد جن پر قتل کا حکم دینے کا الزام ہے ان کے لئے پھانسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  صحافی کے قتل کے باقی بچے مشتبہ افراد پر ان کے کردار کے بارے میں جانچ جاری رہے گی۔
      بیان کے مطابق سرکاری وکیل نے گزشتہ مہ ترکی انتظامیہ کو باضابطہ طور سے دو درخواستیں دی تھی جن میں اس معاملے سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ، ثبوت یا کئی اطلاعات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سعودی حکومت نے ترکی انتظامیہ سے اس معاملے میں خصوصی تعاون نظام پر دستخط کرنے کی بھی درخواست کی تھی اوران کو ابھی بھی ترکی کے جواب کا انتظار ہے۔
      واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لئے کام کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی اپنی منگیتر کے ساتھ شادی سے متعلق دستاویزات ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ لینے گئے تھے لیکن قونصلیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے ہی مسٹر خاشقجی لاپتہ تھے۔
      First published: