உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شام میں سیاسی حل کے لئے وہاں کی حکومت پر دباؤ ضروری: سعودی عرب

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    قاہرہ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الزبیر نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں شام کی حکومت پر دباؤ بنانے میں ناکام ہو گئیں تو وہاں سیاسی حل ممکن نہیں ہو پائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      قاہرہ۔  سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الزبیر نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں شام کی حکومت پر دباؤ بنانے میں ناکام ہو گئیں تو وہاں سیاسی حل ممکن نہیں ہو پائے گا۔ مسٹر زبیر نے یہاں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا ’ سوال یہ نہیں ہے کہ سیاسی حل تک کس طرح پہنچا جائے جو ہم سب چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ وہاں کی حکومت پر کس طرح ضروری دباؤ ڈالا جائے، یہ بین الاقوامی برادری پر انحصار کرتا ہے۔‘


      انہوں نے کہا کہ اگر شام کی حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے موثر طریقہ نہیں نکال پائے تو سیاسی حل نہیں ہو پائے گا اور وہاں لوگوں کا قتل، نقل مکانی اور ناانصافی جاری رہے گی۔ ہمیں وہاں کے لوگوں کے لئے اس ذمہ داری کو اٹھانا پڑے گا۔

      First published: