ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی فورسیز کے ساتھ جھڑپ کے بعد جنگجوؤں نے خود کو اڑا دیا

دوحہ۔ سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں آج سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں دو مشتبہ جنگجوؤں نے خود کو اڑا دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 21, 2017 07:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی فورسیز کے ساتھ جھڑپ کے بعد جنگجوؤں نے خود کو اڑا دیا
جدہ: فائل فوٹو

دوحہ۔  سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں آج سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں دو مشتبہ جنگجوؤں نے خود کو اڑا دیا۔ یہ اطلاع سعودی میڈیا نے دی ہے۔ سعودی سیکورٹی فورسیز نے جدہ میں ایک مکان کا محاصرہ کرلیا اور وہاں موجود لوگوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جنہوں نے خود کو اڑادیا۔ امارات کی اسکائی نیوز عربیہ نے بھی اس واقعہ کی اطلاع دی ہے اور جدہ کے مشرقی البرازت ضلع میں ایک دھماکہ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے کوئی فوری رائے ظاہر نہیں کی ہے۔


دولت اسلامیہ 2014 کے وسط میں سعودی عرب میں بمباری اور فائرنگ کی کئی وارداتیں کرچکا ہے جن میں بیسیوں افراد مارے گئے ہیں جو بیشتر شیعہ اقلیت اور سلامتی دستوں سے تعلق رکھتے تھے۔ پچھلے برس جدہ میں امریکی قونصل خانہ کے نزدیک ایک دھماکہ میں ایک خودکش بمبار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ کئی سال بعد پیش آیا تھا۔


First published: Jan 21, 2017 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading