ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج 2021:اس سال 60 ہزار غیر ملکی بھی کر سکیں گے Hajj، سعودی حکومت نے دی اجازت

سعودی عرب اس سال پوری دنیا سے 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔ لیکن کووڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی قواعد کی ضرورت ہوگی۔

  • Share this:
حج 2021:اس سال 60 ہزار غیر ملکی بھی کر سکیں گے Hajj، سعودی حکومت نے دی اجازت
سعودی عرب اس سال پوری دنیا سے 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔ لیکن کووڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی قواعد کی ضرورت ہوگی۔

ریاض۔ اس سال غیر ملکی حاجیوں کو حج(Hajj 2021) کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی گزٹ کے مطابق  مذہبی زیارت 2021 میں سب کے لئے کھلی ہوگی  لیکن کووڈ 19 کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی قواعد کی ضرورت ہوگی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کمیٹی میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے مولانا طاہر اشرفی نے ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ سعودی عرب اس سال پوری دنیا سے 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے بتایا کہ اس سال کورونا وائرس کے وبا کے پیش نظر  18 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔


ان میں ہندستان کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے باقاعدہ طور پر سفر حج نہیں ہو سکا تھا۔ صرف 1,000  عازمین کو سفر حج کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے پہلے سفر حج کو لیکر گزشتہ سال دسمبر میں ایک رپورٹ جاری ہوئی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وبا کے سبب اس بار کا سفر غج مہنگا ہوگا۔ بتادیں کہ ہر مسلمان پر اقتصادی حالات بہتر ہونے پر حج کرنا فرض ہے۔


ہر سال مسلمان دنیا بھر سے اس مبارک سفر کیلئے جاتے ہیں۔ اسلام میں سفر حج اہم بتایا گیا ہے۔


کورونا وائرس کے دور میں حج 2021 کیلئے درخواست جمع کرنے کا اب وقت کافی کم رہ گیا ہے۔ دس جنوری ہی آخری تاریخ ہے ایسے میں سفر حج کو لیکر کورونا وبا کے دور میں کیا کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: May 23, 2021 06:58 PM IST