ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج 2020 کیلئے خصوصی ہیلتھ پروٹوکول کا اعلان ، خانہ کعبہ کو چھونے سمیت ان چیزوں پر ہوگی پابندی

اجتماعی نماز اور کعبہ کے طواف کے دوران ہر عازم حج کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ ہوگا۔ منی ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی حج اجازت کے ساتھ محدود ہوگی ۔

  • Share this:
حج 2020 کیلئے خصوصی ہیلتھ پروٹوکول کا اعلان ، خانہ کعبہ کو چھونے سمیت ان چیزوں پر ہوگی پابندی
حج 2020 کیلئے خصوصی ہیلتھ پروٹوکول کا اعلان ، خانہ کعبہ کو چھونے سمیت ان چیزوں پر ہوگی پابندی

سعودی قومی مرکز برائے بیماری کی روک تھام اور کنٹرول نے کورونا وائرس ( کووڈ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہیلتھ پروٹوکول جاری کیا ہے ، جس کے مطابق حج کے دوران اس سال کعبہ کو چھو نے پر پابندی نافذ ہوگی ۔  پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے دوران عازمین کے درمیان میٹنگوں اور ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔


اجتماعی نماز اور کعبہ کے طواف کے دوران ہر عازم حج کے درمیان ڈیڑھ میٹر جسمانی فاصلہ ہوگا۔ سعودی عرب نے جون میں حج میں شامل ہونے والے گھریلو عازمین کی تعداد کو 1000 کے قریب تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ اس کے علاوہ منی ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی حج اجازت کے ساتھ محدود ہوگی ۔ حج کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہے گا ۔ اس مدت کے دوران حجاج اور منتظمین دونوں کے لئے ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔


حکومت کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والے تمام افراد دیگر دستاویزات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کے حوالے سے مصدقہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی شامل کریں گے جس میں ان کے کرونا جیسی وبا کا شکار نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔


اگر کسی شخص پر کرونا کا شکار ہونے کا شبہ ہوا تو اسے فورا اپنی رہائش گاہ کی طرف پلٹنا ہوگا اور خود کو دوسرے حجاج کرام سے الگ کرنا ہوگا۔ تمام حجاج کرام کو اپنی رہائش، بسوں میں سفر اور روٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ایسا کوئی شخص جو نزلہ زکام، پیچش، ناک بہنے، گلے میں گھٹن یا اچانک بو اور ذائقے کی صلاحیت سے محروم ہونے والے شخص کو حجاج میں شمولیت کی اجات نہیں ہوگی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سعودی عرب کے اس سال حج کو نمایاں طور پر محدود کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2020 11:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading