ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ مقرر

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرکے کہا’’شاہی حکمنامہ کے مطابق، پرنس فیصل بن فرحان بن عبداللہ السعود ملک کے نئے وزیر خارجہ مقرر کیے گئے ہیں‘‘۔

  • Share this:
فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ مقرر
فیصل بن فرحان سعودی کے نئے وزیر خارجہ

ریاض ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ بدھ کو جاری شاہی حکم نامہ کے مطابق فرحان کو ابراہیم العساف کی جگہ نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرکے کہا’’شاہی حکمنامہ کے مطابق، پرنس فیصل بن فرحان بن عبداللہ السعود ملک کے نئے وزیر خارجہ مقرر کیے گئے ہیں‘‘۔

وہیں، شاہی حکم نامہ کے تحت وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کو بھی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی پیدائش 1974 میں ہوئی۔ وہ 10 فروری 2019 سے جرمنی میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اکتوبر 2017 سے عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی کی مجلس انتظامیہ کے رکن ہیں۔ شہزادہ فیصل امریکہ میں سعودی سفارتخانے میں سینیئر کنسلٹنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Oct 24, 2019 01:09 PM IST