ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب نے قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی؟

سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ پاکستان کی کچھ میڈیا رپورٹس میں ایسا دعوی کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
سعودی عرب نے قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی؟
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان کی کچھ میڈیا رپورٹس میں ایسا دعوی کیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ پاکستان میں واقع سعودی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے قطری بھائیوں پر اپنی سرزمین میں داخل ہونے، عمرہ اورحج کے مناسک ادا کرنے پر کبھی بھی پابندی نہیں لگائی۔

خیال رہے کہ عمرہ اورحج کے ویزا کو لے کر قطر اور سعودی عرب کے درمیان الزام تراشیوں کا بھی دور جاری ہے۔ کچھ روز قبل سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر اپنے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے نہیں دے رہا ہے ۔ جبکہ قطر نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔

سعودی سفارتخانہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سات جون کےبعض پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی خبرمن گھڑت اور بے بنیاد ہے ، جس میں سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پرپابندی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ بیان کے مطابق سعودی عرب حج اورعمرہ جیسے مقدس مناسک کی ادائیگی کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھاتا اور دوسرے ممالک سے اختلافات کے باوجود ان کے شہریوں کا اپنے ملک میں حج وعمرہ کے لیے بھرپور استقبال کرتا ہے۔

First published: Jun 08, 2018 07:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading