ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے پر کیا بولا سعودی عرب: جانیں یہاں

India Pakistan Kashmir Issue: وزیر اعظم عمران خان 7 مئی سے 9 مئی تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق ، "دونوں فریقوں نے ہندوستان اور پاکستان بالخصوص جموں وکشمیر کے مابین زیر التواء مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے

  • Share this:
ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے پر کیا بولا سعودی عرب: جانیں یہاں
سعودی عرب نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر (India Pakistan Kashmir Issue) سمیت زیر التواء امور حل کرنے کے لئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب نے ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر (India Pakistan Kashmir Issue) سمیت زیر التواء امور حل کرنے کے لئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد ہفتے کی شب پاکستان کی وزارت خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا جس پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق بنا ہے۔


وزیر اعظم عمران خان 7 مئی سے 9 مئی تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق ، "دونوں فریقوں نے ہندوستان اور پاکستان بالخصوص جموں وکشمیر کے مابین زیر التواء مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔"


Facebook
تصویر: کریڈٹ: Imran Khan، فیس بک


بیان میں کہا گیا ہے کہ یوراج نے ہندستان اور پاکستان کے مابین 2003 کے معاہدے کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ جنگ ​​بندی کے بارے میں دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کے مابین حالیہ تفہیم کا خیرمقدم کیا ہے۔

FACEBOOK
تصویر: کریڈٹ: Imran Khan، فیس بک


ہندستان اور پاکستان کی افواج نے 25 فروری کو ایک دچونکانے والااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جموں-کشمیر اور دوسرے حصوں میں کنٹرول لائن کے پاس جنگ ​​بندی کے دیگر معاہدوں پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک وزیر اعظم عمران خان کے سعودی دورے کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 10, 2021 11:02 AM IST