ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر! کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے حرم مدنی میں داخلہ پر پابندی

Ramzan in Masjid Nabawi : انتظامیہ کے مطابق تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔ دریں ا ثنا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے حرم مدنی میں داخلہ پر پابندی
کورونا وائرس: رمضان المبارک میں بچوں کے حرم مدنی میں داخلہ پر پابندی ۔ فائل فوٹو ۔

مدینہ منورہ : مملکت سعودی عرب میں مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظررمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


انتظامیہ کے مطابق تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔ دریں ا ثنا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


رمضان میں معتمرین کے استقبال کیلئے ہوٹلوں میں تیاریاں شروع


دریں اثنا مکہ مکرمہ میں تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ ان زائرین اور معتمرین کو خدمات پیش کرنے کے حوالے سے مسابقت کا پہلو نمایاں ہے ، جو ماہ مبارک کے دنوں کو بیت اللہ کے سائے میں گزارنا چاہتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رکن ہانی العمیری کے حوالہ سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رمضان مبارک کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹروں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان مبارک کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹروں کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریبا 3 ارب ریال لگایا گیا ہے ۔ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں ، جن میں عالمی معیار کے 2.7 لاکھ سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے ۔

ہانی العمیری کا کہنا ہے کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں ۔ ساتھ ہی سبھی مقامات کی صفائی اور سینیٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 03, 2021 08:29 AM IST