ہوم » نیوز » عالمی منظر

قطر کے طیاروں پر پابندی شہریوں کی حفاظت کی خاطر: سعودی عرب

سعودی عرب نے آج کہا کہ قطر کے طیاروں کے سعودی علاقے میں داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ اس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کی خاطر لیا ہے اور ایسا کرنا اس کا خود مختار حق ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 13, 2017 10:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قطر کے طیاروں پر پابندی شہریوں کی حفاظت کی خاطر: سعودی عرب
file photo

دبئی : سعودی عرب نے آج کہا کہ قطر کے طیاروں کے سعودی علاقے میں داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ اس نے اپنے شہریوں کی حفاظت کی خاطر لیا ہے اور ایسا کرنا اس کا خود مختار حق ہے۔  سعودی شہری ہوائی جہاز اتھارٹی کا آج یہ ردعمل قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ قطر کے طیاروں کے لئے اپنے علاقے کو بند کر کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ہوائی جہاز اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور احتیاطی قدم ہے۔ دراصل قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان تینوں ممالک نے قطر کے طیاروں کے لئے اپنے فضائی علاقے بند کر کے اچھا قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ان کی ردعمل پر ان تینوں ممالک نے اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ قطر پر اس علاقے میں بدامنی پھیلانے، دہشت گردی کی حمایت کرنے، اور ایران کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کے الزامات لگاتے ہوئے گزشتہ ہفتہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اس سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔

First published: Jun 13, 2017 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading