உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet Mohammed: پیغمبراسلام کی توہین کامعاملہ، سعودی عرب کی جانب سےBJPلیڈران کی شدیدمذمت

    سعودی عرب کی جانب سےBJPلیڈران کی شدیدمذمت (تصویر: سعودی وزارت خارجہ)

    سعودی عرب کی جانب سےBJPلیڈران کی شدیدمذمت (تصویر: سعودی وزارت خارجہ)

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے ہندوستانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے بیانات کی مذمت کی گئی اور شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      سعودی عرب (Saudi Arabia) کے وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے ترجمان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے۔

      سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے ہندوستانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے بیانات کی مذمت کی گئی اور شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس نے مذہبی شخصیات اور علامتوں کے خلاف تعصب کو مستقل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ تمام مذہبی شخصیات اور علامتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی مذہب کا احترام کی بات کہی گئی ہے۔


      ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے اپنی ترجمان نوپور شرما (Nupur Sharma) کو پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرے پر معطل کر دیا ہے۔ سعودی وزارت نے بی جے پی کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور تمام عقائد اور مذاہب کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے مملکت سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا۔


      خلیجی ممالک قطر اور کویت نے اپنے ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا تھا۔ دوحہ نے ہندوستانی حکومت سے شرما کے تبصروں پر عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔ شرما نے ٹویٹر پر کہا کہ ان کے تبصرے ہندو دیوتا شیو کے خلاف کی گئی "توہین" کے جواب میں ہیں۔

      مزید پڑھیں: Remarks on Prophet Muhammad: بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو کیا سسپنڈ، نوین کمار جندل کو پارٹی سے نکالا

      یہ بھی پڑھئے : J&K Police: ٹی وی آرٹسٹ کے قتل کا جواز پیش کرنے کی کوشش، مقدمہ درج کیا گیا
      واضح رہے کہ پیغمر اسلام کو لے کر ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران متنازع بیان دینے کے معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ترجمان نوپور شرما کی ابتدائی رکنیت معطل کردی ہے ۔ ان کے خلاف پارٹی نے جانچ کا حکم بھی دیا ہے ۔ وہیں دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندل پر بھی ایکشن لیا گیا ہے ۔ پارٹی نے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوین کمار جندل نے بھی اس معاملہ کو لے کر کچھ متنازع ٹویٹ کئے تھے ۔





      انہوں نے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کے مذہبی جذبات کو تکلیف پہنچی ہے یا کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، تو میں غیر مشروط طور پر اپنا بیان واپس لیتی ہوں‘‘۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: