ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب:24 گھنٹوں میں کورونا کے 96 معاملات سامنے آئے ،مہلوکین کی تعد اد 8 ہوگئی

ریاض میں 27 کیس اور جدہ میں مزید 12 معاملے سامنے آئے ہیں۔ دمام میں 23 ، مکہ مکرمہ میں 7 ، اور مدینہ منورہ میں 14 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • Share this:
سعودی عرب:24 گھنٹوں میں کورونا کے 96 معاملات سامنے آئے ،مہلوکین کی تعد اد 8 ہوگئی
علامتی تصویر

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متعلق 96 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مملکت میں وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والے مہوکین کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدال علی نے اتوار کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب بھی 1299 افراد متاثر ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ اس وقت بارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ 66 افراد کورونا کا علاج کرانے کے صحت یاب ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کوسامنے آنے والے 96 نئے معاملات میں سے 28 کا تعلق سفر سے ہے اور ان کی آمد کے بعد انہیں نگرانی میں رکھا گیاتھا۔ جبکہ 68 متاثرین ایسے افراد جن کا پہلے متاثرہ افراد سے براہ راست رابطہ تھا۔


ریاض میں 27 کیس اور جدہ میں مزید 12 معاملے سامنے آئے ہیں۔ دمام میں 23 ، مکہ مکرمہ میں 7 ، اور مدینہ منورہ میں 14 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئیح ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے 11 لاکھ 70 ہزار ماسک دارالحکومت الریاض سے شمال مغرب میں واقع شہر حایل میں ایک پرائیویٹ اسٹور سے ضبط کیے ہیں اور 40 لاکھ سے زیادہ ماسک مغربی شہر جدہ میں ایک گودام سے ضبط کیے گئے ہیں۔ انھیں تجارتی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ضبط کیے گئے ماسک کھلی مارکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

First published: Mar 29, 2020 10:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading