ہوم » نیوز » عالمی منظر

سفر حج 2020 رد کرنے کی تیاری میں سعودی عرب ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے فیصلہ

ہر سال لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں ۔ سعودی انتظامیہ نے مارچ میں ہی سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج کوٹے کو کم رکھیں ۔

  • Share this:
سفر حج 2020 رد کرنے کی تیاری میں سعودی عرب ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے فیصلہ
سفر حج 2020 رد کرنے کی تیاری میں سعودی عرب ، جلد ہی کیا جاسکتا ہے فیصلہ ۔ فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھے قہر کے پیش نظر سعودی عرب انتظامیہ اس سال سفر حج کر رد کرسکتی ہے ۔ سعودی افسران کے مطابق سفر حج 2020 کو لے کر ایک ہفتہ کے اندر فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ بتادیں کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں ۔ سعودی انتظامیہ نے مارچ میں ہی سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج کوٹے کو کم رکھیں ۔


نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق سعودی عرب انتظامیہ اس سال سن رسیدہ عازمین پر پابندی اور طبی جانچ سمیت کئی طرح کی دیگر پابندیوں پر بھی غور کررہا ہے ۔ اس کے تحت ہر ملک کو حج کا جتنا کوٹہ دیا گیا ہے ، اس کے 20 فیصدی ہی لوگ اس مرتبہ سفر حج پر جاسکیں گے ۔


بتادیں کہ سعودی عرب کی معیشت میں حج اور عمرہ سے ہونے والی آمدنی کافی اہم رول ادا کرتی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ اس سال حج ملتوی کرنے سے سعودی عرب کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اتوار تک یہاں متاثرین کی تعداد 123,308 ہوگئی جبکہ 932 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ سعودی عرب میں کورونا کا پہلا معامہ دو مارچ کو سامنے آیا تھا ، جس کے بعد اپریل اور مئی میں اس کی رفتار کافی تیز ہوئی ہے ۔
First published: Jun 14, 2020 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading