Saudi Arabia : کورونا کے پیش نظر حرمین شریفین میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ
Saudi Arabia : کورونا کے پیش نظر حرمین شریفین میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ ۔ تصویر : حرمین شریفین ٹویٹر ۔
سعودی عرب (Saudi Arabia) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کو لے کر ایک مرتبہ پھر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی متعدد حفاظتی اقدامات کو دوبارہ سے لازمی قراردیا گیا ہے ، جن میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا شامل ہے ۔
ریاض : سعودی عرب (Saudi Arabia) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کو لے کر ایک مرتبہ پھر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی متعدد حفاظتی اقدامات کو دوبارہ سے لازمی قراردیا گیا ہے ، جن میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا شامل ہے ۔ بتادیں کہ سعودی عرب (Saudi Arabia) میں یہ اقدامات ایسے وقت اٹھائے گئے ہیں جب دنیا بھر میں کورونا کے نئی ویریئنٹ 'اومیکران' سے متاثر افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
نیز سعودی عرب میں سبھی مساجد بشمول حرمین شریفین (Haramain Sharifain) میں آنے والے افراد کیلئے کورونا ایس او پیز کی پابندی ضروری قرار دی گی ہے ۔ العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران کا خطرہ بھی ہے ، جس کے پیش نظرمساجد میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں ۔
VIDEO: Sheikh Dossary announces the temporary resumption of Physical Distancing and asks visitors and pilgrims to adhere to the precautionary measures to prevent the spread of COVID-19 pic.twitter.com/vFQDJgsRU9
بتادیں کہ کچھ مہینےپہلے کورونا معاملات میں کمی کی وجہ سے حرمین شریفین خاص طور پر مسجد حرام میں مکمل گنجائش کے مطابق لوگوں کو آنے کی اجازت دیدی گئی تھی اور سماجی فاصلے کے اصول کو بھی ختم کر دیا گیا تھا۔ تاہم ایک مرتبہ حرمین شریفین میں نماز اور طواف کیلئے سماجی فاصلے پر عمل کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ
ادھر سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ماسک نہیں پہنا تو اس پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔