اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شہزادوں کے ساتھ ساتھ امریکی و برطانوی کاروباری شخصیات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان: فائل فوٹو۔

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان: فائل فوٹو۔

    لندن۔ سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادوں کے ساتھ ساتھ امریکی و برطانوی کاروباری شخصیات کو بھی حراست میں لینے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لندن۔ سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادوں کے ساتھ ساتھ امریکی و برطانوی کاروباری شخصیات کو بھی حراست میں لینے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہی خاندان سے باخبر ذرائع کے حوالہ سے برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ولی عہد کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میں جن کاروباری شخصیات کو گرفتار کیا گیا ان میں 8 امریکی، 6 برطانوی اور تین فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔


      یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان افراد کے ساتھ مار پیٹ اور تحقیر آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔ تمام زیر حراست مغربی کاروباری طویل عرصے سے سعودی عرب ہی میں مقیم تھے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پرائیویسی قوانین کے باعث کچھ بتانے سے گریز کیا، جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سفارتخانہ کو مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔


      شاہی خاندان میں نمایاں مقام رکھنےو الے شہزادوں، وزرا اور کاروباری شخصیات سمیت 200 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے متعدد لوگوں کو ’ لین دین‘ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

      First published: