ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب: سکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے پاس ڈرون کو مار گرایا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب کل ایک تفریحی ڈرون کو مار گرایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 22, 2018 11:12 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب: سکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے پاس ڈرون کو مار گرایا
علامتی تصویر

دبئی ۔ ریاض۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب کل ایک تفریحی ڈرون کو مار گرایا۔پولیس نے بتایا کہ آن لائن ویڈیو شاہی محلات کے پڑوس میں فائرنگ کرتے دکھائی دے رہا تھا جس کی وجہ سے سیاسی بدامنی کا خوف پیدا ہو گیا تھا۔


سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی چیک مرکز نے ہفتہ کو شام ساڑھے سات بجے ایک چھوٹے سے غیر قانونی تفریحی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز کو اسے مار گرانے کا حکم دیا گیا۔


سعودی عرب کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور شاہ سلمان اس وقت اپنے محل میں نہیں تھے۔

First published: Apr 22, 2018 11:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading