உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم ورلڈ لیگ نے پہلی مرتبہ کہی ہندوستانی سے وابستہ یہ بڑی بات، جانئے کیا کہا؟

    مسلم ورلڈ لیگ نے پہلی مرتبہ کہی ہندوستانی سے وابستہ یہ بڑی بات، جانئے کیا کہا؟

    مسلم ورلڈ لیگ نے پہلی مرتبہ کہی ہندوستانی سے وابستہ یہ بڑی بات، جانئے کیا کہا؟

    دو اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر بین الاقوامی سطح کی ایک اسلامی تنظیم کی جانب سے دیا گیا بیان موضوع بحث بن گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiasaudi arabia
    • Share this:
      نئی دہلی : دو اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر بین الاقوامی سطح کی ایک اسلامی تنظیم کی جانب سے دیا گیا بیان موضوع بحث بن گیا ہے ۔ ہندوستان میں مہاتما گنادھی کو عدم تشدد کا فالوور بتاتے ہوئے مسلم ورلڈ لیگ نے پہلی مرتبہ گاندھی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ ساتھ ہی تنظیم نے کہا کہ دنیا بھر میں عدم تشدد کا پیغام پہنچانے کیلئے اس دن کو ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔

      ورلڈ مسلم لیگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج دو اکتوبر کو ہم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے گاندھی جینتی منا رہے ہیں ۔ ٹویٹ میں تنظیم نے مہاتما گاندھی کو ایک مجاہد آزادی اور عدم تشدد کا پجاری بتاتے ہوئے کہا کہ گاندھی جینتی کا دن بین الاقوام عدم تشدد کا دن بھی ہے ۔


      ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر عدم تشدد کا پیغام پھیلانے کیلئے دو اکتوبر کے دن کو ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہئے ۔ ٹویٹ میں گاندھی جینتی کے دن کو ایسا موقع بتایا گیا ہے، جس میں تعلیم اور عوامی بیداری کے ذریعہ عدم تشدد کی راہ پر چلنے کا پیغام پوری دنیا میں دیا جاسکے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان : کابل میں وزارت کے پاس مسجد میں دھماکہ، تین افراد کی موت، 25 زخمی


       

      یہ بھی پڑھئے: سیاست سے دور رہے گی پاکستانی فوج؟ آرمی چیف جنرل باجوا نے عوام سے کیا یہ بڑا وعدہ


      بتادیں کہ مسلم ورلڈ لیگ ایک بین الاقوامی سطح کی غیر سرکاری اسلامی تنظیم ہے، جو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ سے چلتی ہے ۔ مکہ مکرمہ وہی شہر ہے، جہاں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی تھی اور یہیں خانہ کعبہ واقع ہے ، جس کی وجہ سے یہ شہر پوری دنیا کے سب سے بڑے مذہبی مقامات میں سے ایک ہے ۔

      قابل غور ہے کہ جب سے ہندوستان میں نریندر مودی سرکار آئی ہے، تب سے ہندوستان اور سعودی عرب کے رشتوں میں مزید مضبوطی دیکھی جارہی ہے ۔ تیل کے علاوہ بھی سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان کئی شعبوں میں کاروبار کی بات چل رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: