سعودی عرب جانے والے ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا کیلئے اب نہیں دینا ہوگا یہ سرٹیفکیٹ
سعودی عرب جانے والے ہندوستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا کیلئے اب نہیں دینا ہوگا یہ سرٹیفکیٹ ۔ تصویر: News18
سعودی عرب جانے کے خواہشمند ہندوستانیوں کیلئے بڑی خبر ہے ۔ سعودی عرب نے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے رشتوں میں جمعرات کو ایک اور نئی کڑی جڑ گئی ۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گا۔ سعودی عرب کے اس فیصلہ سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا بڑی راحت ملے گی ۔
اس کی جانکاری دہلی میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانہ نے جعمرات کو ٹویٹر پر دی ۔ سفارت خانہ کے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پاٹنرشپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ( پی سی سی ) جمع کرنے سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
In view of the strong relations and strategic partnership between the Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of India, the Kingdom has decided to exempt the Indian nationals from submitting a Police Clearance Certificate (PCC). pic.twitter.com/LPvesqLlPR
سعودی عرب سفارت خانہ کی جانب سے جاری کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے کیلئے اب پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
سفارت خانہ نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔