ہوم » نیوز » عالمی منظر

Hajj 2020 : سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر کیا بڑا یہ فیصلہ

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 3393 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کووِڈ 19 کے شکار 40 مریض وفات پاگئے ہیں۔

  • Share this:
Hajj 2020 : سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر کیا بڑا یہ فیصلہ
کورونا وائرس : سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر بڑا فیصلہ ، کیا یہ اعلان

کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر سعودی عرب نے سال رواں حج کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال صرف مملکت کے شہریوں اور پہلے سے مملکت میں رہنے والے لوگوں کو ہی حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔


سعودی گزٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق وزرات برائے حج و عمرہ نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس کے قہر اور بھیڑ بھاڑ میں وائرس کے زیادہ پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال رواں سعودی عرب میں پہلے سے رہنے والے مختلف ممالک کے عازمین اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد ہی حج کا فریضہ ادا کرپائے گی ۔




گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3393 نئے معاملات ، 40 اموات

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 3393 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کووِڈ 19 کے شکار 40 مریض وفات پاگئے ہیں۔ اب مملکت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی کل تعداد 161005 ہوگئی ہے۔ان میں 1307 مریض وفات پا چکے ہیں جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے کیسوں کی تعداد 105175 ہوگئی ہے ۔

سعودی وزارت داخلہ نے مملکت بھر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ بیشتر پابندیاں اتوار سے ختم کردی ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے ۔ تاہم بین الاقوامی سفر پر پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی اور بری اور بحری سرحدیں بھی بند رہیں گی۔
First published: Jun 23, 2020 12:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading