دبئی۔ سعودی عرب (Saudi Arabia) کے شاہ سلمان نے ایران (Iran) کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے ذریعے اعتماد کی تعمیر کی امید ظاہر کی ہے۔ دونوں تلخ علاقائی حریف برسوں کی کشیدگی کے بعد اب مذاکرات کی طرف چھوٹے ۔ چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں۔ ان کی پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) (United Nations General Assembly, UNGA) میں نشر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب کا پڑوسی ہے اور ان کی بادشاہی کو امید ہے کہ دونوں ممالک کسی ایسے نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں جو علاقائی امنگوں کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔ حالانکہ انہوں نے آگاہ کیا کہ ان کے درمیان تعلقات صرف قومی خودمختاری کا احترام کرنے اور فرقہ وارانہ باغیوں کی امداد روکنے سے ہی قائم ہو سکتے ہیں۔
ایران کی پبلک نیوز ایجنسی مہر کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے نیویارک میں ملاقات کی۔ خبر کے مطابق ایران ، سعودی عرب ، ترکی ، قطر ، مصر ، کویت ، جارڈن اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور حکام نے ملاقات کی۔ یورپی یونین کے پالیسی سربراہوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔ اس میٹنگ کی صدارت عراق کے وزیر خارجہ نے کی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی فائل فوٹو
مہر نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حوالے سے کہا کہ ایرانی حکومت کی ترجیح "اپنے پڑوسیوں اور خطے میں تعلقات کو مضبوط کرنا اور ترقی دینا ہے۔" مہر کے مطابق ، انہوں نے منگل کو نیویارک میں فن لینڈ ، جرمنی ، آسٹریلیا،سوئٹزرلینڈ اور کروشیا کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے ایران میں ہیں۔ ان کی پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی نشر کی گئی تھی۔

ایران کے صدرابراہیم رئیسی۔(تصویر:اے پی)۔
ایران اور سعودی عرب کے حکام گزشتہ چند دنوں سے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ ایران اور سعودی عرب کے حکام جلد براہ راست مذاکرات کے لیے مل سکتے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات کا اہتمام تہران کی جانب سے کیا جائے گا۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔