ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب: مدینہ کے امام نے لوگوں سے عید الفطر کی نماز کو لیکر کی یہ بڑی اپیل، متحدہ عرب امارات نے بھی دی یہ اطلاع

مسجد کے امام شیخ عبدالباری الثبیتی نے اپنے جمعے کے خطاب میں کہا، کوروناوائرس وبا کی وجہ سے مسلم لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں گے۔ رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کی دو اہم مساجد مکہ اور مدینہ میں وہاں کے اماموں نے خالی مسجدوں میں نماز پڑھی۔ متحدہ عرب امارات یا یو اے ای میں دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے ٹویٹر ر مسجدوں کے بند رہنے کی اطلاع دی اور کہا کہ اس مرتبہ عید کے دوران لوگوں کو ملنے۔جلنے اور بچوں کو عیدی یا تحدے دینے سے بچنا چاہئے۔

  • Share this:

مدینہ کے امام نے لوگوں سے گھروں میں نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد کے امام شیخ عبدالباری الثبیتی نے اپنے جمعے کے خطاب میں کہا، کوروناوائرس وبا کی وجہ سے مسلم لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں گے۔ رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کی دو اہم مساجد مکہ اور مدینہ میں وہاں کے اماموں نے خالی مسجدوں میں نماز پڑھی۔ متحدہ عرب امارات یا یو اے ای میں دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے ٹویٹر ر مسجدوں کے بند رہنے کی اطلاع دی اور کہا کہ اس مرتبہ عید کے دوران لوگوں کو ملنے۔جلنے اور بچوں کو عیدی یا تحدے دینے سے بچنا چاہئے۔

انڈونیشیا میں بھی پاندی نافذ

دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں بھی عید کے دن لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ انڈونیشیا نے عید کے لئے وطن واپس آنے پر پہلے ہی پابندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر جوکو وڈوڈو نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ سماجی دوری کی پالیسی میں کسی طرح کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ بتادیں کہ 20 کروڑ 70 لاکھ آبادی والے اس ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 12،000 اموات ہوچکی ہیں۔

ایران میں بھی پابندی: حکومت ایران نے نماز عید ادا کرنے کے لئے عید کے دوران مساجد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب (Saudi Arabia) سمیت مڈل ایسٹ (Middle East) کے زیادہ تر مسلم ممالک میں عید الفطر (Eid ul fitr) کی اتوار کو منائی جائے گی۔ حالانکہ کوروناوائرس(Coronavirus) کے مدنظر ان سبھی ممالک میں عید کے دن کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور مسجدوں کو بند رکھاگیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے افسران نے کہا ہے کہ کوووڈ-19 عالمی وبا (Covid-19 pandemic) کے خطرے کے پیش نظر کل یعنی رمضان کے آخری جمعۃ الوداع کو بھی مسجدیں بند رہیں۔ یہ رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ تھا۔ لیکن مکہ۔مدینہ (mecca-madina) میں بھی مسجدوں میں صرف اماموں نے ہی نماز پڑھی۔

ان ممالک میں مصر، ترکی عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات(United Arab Emirates) وغیر شامل ہیں۔ اس کے مد نظر ترکی (Turkey) کے صدر رجب طیب اردغان (Recep Tayyip Erdoğan) نے ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران 23 سے 26 مئی تک چار دن کا ملک گیر کفیو نافذ کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں عید اتوار کو عید منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل پر ملک کے اسلامی معاملوں کے وزیر عبدالطیف الشیخ نے مسجدوں میں نماز نہیں پڑھے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ (mecca-madina) مقدس شہر میں لوگوں کو صرف کھانا اور دوا خریدنے کیلئے اپنے گھروں سے نکلے کی اجازت ہوگی۔
First published: May 23, 2020 05:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading