اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیا سعودی عرب کو برباد کر دیں گے کورونا انفیکشن اور تیل کی گرتی قیمتیں؟

    محمد بن سلمان کی فائل فوٹو

    محمد بن سلمان کی فائل فوٹو

    سعودی عرب کی حالت کافی خراب ہے اور اس سے ابھرنے کے لئے اس نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پانچ فیصدی سے بڑھا کر پندرہ فیصدی تک کر دیا ہے۔

    • Share this:
      ریاض۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاون کی صورت حال ہے جس میں خام تیل  (Crude Oil) کی مانگ اور قیمتوں پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ آئی ہے اور تیل پر منحصر معیشت والے ملکوں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سعودی عرب (Saudi Arabia)  کی حالت کافی خراب ہے اور اس سے ابھرنے کے لئے اس نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پانچ فیصدی سے بڑھا کر پندرہ فیصدی تک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین کو دئیے جانے والے کئی طرح کے بھتے بھی فی الحال ختم کر دئیے گئے ہیں۔

      بتا دیں کہ خام تیل کی قیمت پچھلے سال کے مقابلے اب نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔ تیل پر منحصر سعودی عرب کی معیشت کو بھاری نقصان ہوا ہے اور ریونیو میں بھی 22 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی پہلی سہ ماہی کے منافع میں 25 فیصدی کی کمی آئی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ سعودی عرب نے اپنے سارے اہم پروجیکٹوں پر فی الحال روک لگا دی ہے۔



      بڑے بحران میں ہے سعودی عرب

      بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت بحران کے دور میں ہے۔ ملک کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ہے جو تقریبا 320  ارب ڈالر کا ہے۔ سعودی کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے پاس پچھلے سال تک  17 کھرب ڈالر کی املاک تھی جو گوگل اور امیزون دونوں کی املاک ملانے کے برابر ہوتی ہے۔ سعودی عرب نے اس کا بہت ہی چھوٹا سا حصہ تقریبا ڈیڑھ فیصدی بیچ کر 25 ارب ڈالر کمائے تھے جو کہ تاریخ کی سب سے بڑی شئیر کی فروخت کے طور پر جانی جاتی ہے۔

      ابھی سنبھلنے میں لگے گا وقت

      خلیجی ملکوں پر گہری نظر رکھنے والے مائیکل اسٹیفنس کے مطابق، ’سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم سے پتہ چلتا ہے کہ اخراجات پر لگام لگانے اور تیل کی کمزور ہوتی قیمت کو مستحکم کرنے کی کتنی ضرورت ہے۔ ملک کی معیشت بدتر صورت حال میں ہے اور اسے معمول کی صورت حال میں لانے میں ابھی وقت لگے گا‘۔ حالانکہ سعودی عرب میں 2007 سے لے کر 2010  تک برطانیہ کے سفیر رہے سر ولیم پیٹی کہتے ہیں’’ سعودی عرب نے بہت املاک بنا رکھی ہے۔ اس کے پاس اتنا ریزرو ہے کہ وہ اس صورت حال میں خود کو سنبھالے رکھ سکتا ہے اور اب بھی بازار میں اپنی حصے داری کو مستحکم رکھتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے اس دور سے باہر نکل سکتا ہے‘۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: