உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب کے شاہ کو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی ، ہماری مدد کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہے گا اقتدار

    سعودی عرب کے شاہ کو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی ، ہماری مدد کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہے گا اقتدار ۔ فائل فوٹو۔

    سعودی عرب کے شاہ کو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی ، ہماری مدد کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں رہے گا اقتدار ۔ فائل فوٹو۔

    امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ امریکی فوجی تعاون کے بغیر شاید دو ہفتے بھی اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے ہیں ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ امریکی فوجی تعاون کے بغیر شاید دو ہفتے بھی اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے ہیں ۔ یہ کہہ کر ٹرمپ نے تیل کی قیمتوں کو لے کر مغربی ایشیا میں امریکہ کے سب سے قریبی اتحادیوں میں سے ایک سعودی عرب پر دباو مزید بڑھا دیا ہے۔
      خام تیل کی قیمتیں چار سال میں سب سے اونچی سطح پر پہنچنے کے درمیان ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور سعودی عرب سے بار بار ان قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ حالانکہ ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے ۔ کیونکہ پیداوار پہلے سے ہی بڑھی ہوئی ہے اور ایران کی تیل صنعت پر ٹرمپ کی پابندی نومبر کے شروعات سے نافذ ہوگی ۔
      ٹرمپ نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کرتے ہیں ، کیا آپ کہیں گے کہ وہ امیر ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہ سلمان کو بہت پسند کرتا ہوں ، لیکن میں نے کہہ دیا ہے کہ شاہ ہم آپ کو سیکورٹی دے رہے ہیں ، ہمارے بغیر آپ شاید دو ہفتے بھی عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکتے ، آپ کو اپنی فوج کیلئے ادائیگی کرنی ہوگی ۔
      حالانکہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کے 82 سال کے شاہ کے سامنے یہ تبصرہ کب کیا ۔ تاہم سعودی عرب نے ٹرمپ کے تبصرہ پر فی الحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
      First published: