உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب میں ہوائی اڈوں سے پابندی ہٹی، ایئرپورٹ کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان

    سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے یہ اہم معلومات دی ہیں۔

    سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے یہ اہم معلومات دی ہیں۔

    • Share this:
      ریاض: سعودی عرب کے ہوائی اڈے کورونا انفیکشن سے متعلقہ پابندیوں کے بغیر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے یہ اہم معلومات دی ہیں۔ چونکہ یہاں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس لئے حکومت کامنصوبہ آہستہ آہستہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا ہے اور اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
      جی اے سی اے (GACA) نے ایک بیان میں کہا، "سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (Saudi's civil aviation ministry)  نے سعودی عرب (Saudi Arabia) کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا۔" اتوار سے یہ ضوابط نافذ العمل ہوں گے۔
      بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اصول ملکی اور بین الاقوامی دونوں پروازوں پر لاگو ہوتا ہے۔ تاہم اس دوران آپ کو ایک خصوصی درخواست میں اپنے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دینی ہوں گی اور اس کی تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔
      سعودی عرب نے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جو اس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی تھی ، سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (Saudi state news agency )  نے مزید کہا پابندی ختم ضرور ہوئی ہے لیکن پھر بھی کورنٹائن (quarantine ) طریقہ کار کا عمل  ضروری ہوگا۔

      کووڈ وبا کا آغاز ہونے کے بعد سے سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 547000 سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اور 8763 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے تقریبا دو ماہ سے انفیکشن کے یومیہ معاملات 50 سے زیادہ ریکارڈ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: