ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل، لبنیٰ الاولیان بینک کی پہلی خاتون سربراہ

سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ الاولیان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2018 10:28 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل، لبنیٰ الاولیان بینک کی پہلی خاتون سربراہ
سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولیان: فوٹو کریڈٹ عرب نیوز ڈاٹ کام۔

 سعودی عرب میں تبدیلی کی ایک نئی پہل کے تحت ایک خاتون تاجر لبنی الاولیان مملکت میں ایک بینک کی سربراہ بنائی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولیان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔


واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس جون میں خواتین کو پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فی الحال ایک خاندانی تنظیم کی سربراہ اولیان کو سعودی عرب کی فنانس انڈسٹری میں خواتین کی آمد کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والی اولیان رواں برس فوربز میگزین کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔


سعودی عرب برٹش بینک کے الاول بینک سے انضمام کے بعد بننے والا یہ نیا بینک ملک میں تیسرے بڑے بینک کی جگہ لے لے گا۔ اس بینک کا مجموعی کیپیٹل 17.2 ارب ڈالر ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو اختیار دینے کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاتا ہے جنھوں نے گذشتہ برس ملک میں ویژن 2030 نامی منصوبہ تیار کیا تھا جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خاتون کو نہیں ملی موسیقی کار سے شادی کرنے کی اجازت

First published: Oct 06, 2018 10:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading