پاکستان کا وہ شخص جس کیلئے کعبہ کے دروازے کھولے گئے، اندر زیارت کرنے دی گئی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیے گئے۔ وہ اندر گئے اور زیارت کرکے واپس آگئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آئیے جانتے ہیں..
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیے گئے۔ وہ اندر گئے اور زیارت کرکے واپس آگئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آئیے جانتے ہیں..
نئی دہلی: مکہ کے مقدس شہر میں واقع کعبہ (Holy City of Mecca) کی زیارت کی ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ سعادت ہر کسی کو نہیں ملتی۔ سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد کو ہر سال خانہ کعبہ (Kaaba) کے اندر جانا ضروری ہے۔ شاہی خاندان کے علاوہ عام طور پر کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیے گئے۔ وہ اندر گئے اور زیارت کرکے واپس آگئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آئیے جانتے ہیں..
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ یہ شخص خانہ کعبہ سے باہر نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے ارد گرد بھاری سیکورٹی فورس تعینات ہے۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر ہیں جو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ یہاں انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام کا دورہ کیا جہاں ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے تھے۔
Honored Ka'bah doors open for #COAS Asim Munir. COAS entered Holy Ka'bah while performing Umrah during his 7 days visit to the Saudi Arabia. pic.twitter.com/q8tsLQ5TSP
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیو کلپس میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو مکہ کی عظیم الشان مسجد میں خانہ کعبہ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہیں خانہ کعبہ کے اندر جانے اور اللہ سے دعا کرنے کی اجازت دی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں خانہ کعبہ کی سیڑھیاں اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کالی پینٹ اور شرٹ پہنے منیر کے ساتھ اس کے خاندان کے کچھ لوگ بھی پیچھے چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔