ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمرہ زائرین کے خلاف سعودی حکومت اب ہوئی سخت ، مقررہ مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا

سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کیلئے اب حکومت سخت ہوگئی ہے اور انہیں مقررہ مدت سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں اب قید اور بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 31, 2018 11:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عمرہ زائرین کے خلاف سعودی حکومت اب ہوئی سخت ، مقررہ مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

جدہ : سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کیلئے اب حکومت سخت ہوگئی ہے اور انہیں مقررہ مدت سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں اب قید اور بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ساتھ زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزے کی میعاد سے زائد ٹھہرنے پر ڈی پورٹ ہونے سے قبل عمرہ زائرین کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017 کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

First published: May 31, 2018 11:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading