اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے خشوگی قتل کے الزامات کو کیا مسترد

    فوٹو: یو این آئی۔

    فوٹو: یو این آئی۔

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کی جانے والی جبراً مداخلت ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے صحافی جمال خشوگي کے قتل معاملے کے سعودی شہزادے محمد بن سلمان پر لگائے گئے الزامات کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی سینیٹ کی اس سلسلے میں منظور کردہ قرارداد کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے کیونکہ امریکی سینٹ کا یہ موقف غیر مرتب شدہ دعووں اور الزامات پر مبنی ہے اور یہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کی جانے والی جبراً مداخلت ہے ۔ یہ مداخلت علاقائی اور بین الاقوامی کردار کو کمتر بناتی ہے۔

      بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ سعودی عرب اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت،  رہنمائی کے احترام کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی طرح کے الزام کو مسترد کرتا ہے‘‘۔

      اس کے علاوہ سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات برقرار رکھنے اور رشتوں میں مزید ترقی کے عزم کا بھی اظہارکیا ہے۔

      First published: