உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رٹز‘ ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے11 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے زیورات چوری’

    ڈی ڈبلو ڈاٹ کام سے لی گئی ہوٹل کی تصویر

    ڈی ڈبلو ڈاٹ کام سے لی گئی ہوٹل کی تصویر

    پیرس کے مشہور ’رٹز ‘ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      پیرس کے مشہور ’رٹز ‘ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرا دی گئی۔ سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات جمعہ کی دوپہر کو ہوئی اور مسروقہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

      اخباری اطلاعات کے مطابق فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ یہ ہوٹل مشہور سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قرب میں واقع ہے۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔
      قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔


       
      First published: