ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب : مسجد کے دروازے پر لڑکی کو سجدہ کرتا نظر آیا 30 سالہ نوجوان ، تصویر وائرل ، گرفتار

پولیس نے بتایا ہے کہ تصویر میں سجدہ کرنے والا نوجوان 30 سالہ شہری ہے جبکہ لڑکی ایک یمنی تارک وطن ہے ، جس کی عمر 20 سال ہے ۔

  • Share this:
سعودی عرب : مسجد کے دروازے پر لڑکی کو سجدہ کرتا نظر آیا 30 سالہ نوجوان ، تصویر وائرل ، گرفتار
سعودی عرب: مسجد کے دروازے پر لڑکی کو سجدہ کرتا نظر آیا 30 سالہ نوجوان، تصویر وائرل،گرفتار

مکہ پولیس نے کہا ہے کہ یمن کی ایک لڑکی کو سجدہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے ، جس میں ایک نوجوان کو کسی لڑکی کو سجدہ کر تے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جدہ کی ایک مسجد کے دروازے کے سامنے ایک مقامی نوجوان اور یمنی لڑکی نے مذہب کے خلاف یہ حرکت کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جیسے ہی تصویر وائرل ہوئی ، پولیس کی ایک خفیہ ٹیم نے اس میں شامل لوگوں کو تلاش کرنے کی مہم شروع کردی ، انتہائی کم وقت میں دونوں کی شناخت کرلی گئی ۔


علامتی تصویر

پولیس نے بتایا ہے کہ تصویر میں سجدہ کرنے والا نوجوان 30 سالہ شہری ہے جبکہ لڑکی ایک یمنی تارک وطن ہے ، جس کی عمر 20 سال ہے ۔ وہیں ان دونوں کی تصویر کھینچنے والی لڑکی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ بھی یمن کی شہری ہے اور اس کی عمر 20 سال ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ٹویٹر پر ہیش ٹیگ’نوجوان لڑکی کو سجدہ کر رہاہے‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ ٹویٹر یوزرس کی بڑی تعداد نے اس حرکت کی سخت تنقید کی اور اس میں شامل لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
First published: Mar 23, 2020 08:38 PM IST