ہوم » نیوز » عالمی منظر

Hajj 2021 :کوروناویکسین لینے والےعازمین کوہی دی جائیگی حج کرنےکی اجازت،سعودی عرب کااعلان

حج 2021 کے لئےعازمین حج کو لازمی طور پر کورونا ر ویکسین لینا ضرور ی ہے۔ بغیر ویکسین لیے حج کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب کے اخبار اوکاز کے مطابق ، حج 2021 کے رہنمائے خطوط(Haj 2021 Guidelines) میں بتایا گیاہے کہ عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن مکمل کرنے کی شرط کوپورا کرنا ہوگا۔

  • Share this:
Hajj 2021 :کوروناویکسین لینے والےعازمین کوہی دی جائیگی حج کرنےکی اجازت،سعودی عرب کااعلان
حج 2021 کے لئےعازمین حج کو لازمی طور پر کورونا ر ویکسین لینا ضرور ی ہے۔ بغیر ویکسین لیے حج کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

حج 2021 (ٓHajj 2021): سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ اس سال حج پر آنے والے عازمین کو سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حج 2021 کے لئےعازمین حج کو لازمی طور پ کورونا ر ویکسین لینا ضرور ی ہے۔ بغیر ویکسین لیے حج کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب کے اخبار اوکاز کے مطابق ، حج 2021 کے رہنمائے خطوط(Haj 2021 Guidelines) میں بتایا گیاہے کہ عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن مکمل کرنے کی شرط کوپورا کرنا ہوگا۔ گذشتہ سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ، سعودی عرب نے حج کے لیے عازمین کی تعداد کو کم کرکے صرف 1000 تک ہی محددو کردیاتھاتاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔یہ پہلا موقع تھا جب مسلمانوں کو سفرحج سے روکا گیا۔


حکومت ہند نے رواں سال سفرحج کے لئے پروٹوکول اور شرائط کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔ اسے سعودی عرب کی حتمی ہدایت نامے کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں سال سفرحج کا پروگرام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی شرائط و ضوابط کے ساتھ خصوصی انتظامات میں عازمین کو جانے کی اجازت ہوگی۔ مرکزی حکومت نے حج کی عمر کی حد 18 سے بڑھا کر 65 سال کردی ہے۔


ان شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔


مکہ اور مدینہ جانے والے مسلمانوں کو معاشرتی دوری پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔ کوڈ 19 کے سبب اس سال این آر آئیزکے لئے کوئی انتظام نہیں ہے۔ سعودی عرب ایسے عازمین کو اجازت دے گا جو پہلے کسی دائمی مرض میں مبتلا نہیں تھے۔ ذیابیطس ، دل کی بیماری ، سانس کی دشواریوں ، حاملہ خواتین اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کوسفر حج کی اجازت نہیں دی جائیگی


حج 2021کے اخراجات پر ایک نظر

اس بار حج 2021 کے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ جن کی معاشی حالت ٹھیک ہے اور جو اضافی اخراجات کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار ہیں ، انہیں اس بار درخواست دینا چاہئے۔ کوئی بھی شخص جس کے پاس 10 دسمبر 2020 سے قبل جاری کردہ ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ نہیں ہے ، وہ درخواست نہیں دے سکتا۔ پاسپورٹ کی توثیق کم از کم 10 جنوری 2022 تک ہونی چاہئے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 04, 2021 10:48 AM IST