ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب نے شامی مہاجرین کیلئے مزید 7.5 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا

اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ مملکت میں مقیم تقریبا 25 لاکھ کے شامی مہاجروں کے وقار کا تحفظ کیا جارہا ہے ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مہاجرین کیلئے مزید 7.5 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Sep 23, 2016 12:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب نے شامی مہاجرین کیلئے مزید 7.5 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا
اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ مملکت میں مقیم تقریبا 25 لاکھ کے شامی مہاجروں کے وقار کا تحفظ کیا جارہا ہے ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مہاجرین کیلئے مزید 7.5 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک : اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ مملکت میں مقیم تقریبا 25 لاکھ کے شامی مہاجروں کے وقار کا تحفظ کیا جارہا ہے ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مہاجرین کیلئے مزید 7.5 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد، وزیر داخلہ اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن نایف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں مملکت کی جانب سے یہ اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے مطابق انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں تقریبا 25 لاکھ شامی شہری مقیم ہیں، ان کے ساتھ مہاجروں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انھیں مہاجر کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے ، بلکہ مملکت نے ان کے وقار کا تحفظ کیا ہے اور انھیں نقل وحرکت کی مکمل آزادی دے کر ان کا تحفظ کیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ مملکت میں رہنے کے خواہاں ہزاروں شامیوں کو اقامتی اجازت نامےبھی دیے گئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ شامی مہاجرین کو لیبر مارکیٹ تک رسائی دی گئی ہے اور انھیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں مفت مہیا کی جارہی ہیں۔ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ شامی بچے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ان

First published: Sep 23, 2016 12:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading