کوروناوائرس کاقہرجاری :اٹلی اورایران میں ہلاکتوں میں اضافہ،سعودی عرب نے لیا یہ بڑ افیصلہ
حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 17 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 کا تعلق جموں جبکہ 12 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں اور اس طرح جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 224 پہنچ گئی ہے۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)
اٹلی کے بعدایران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ایران میں اب تک تقریبًا200 افراد،اس وائرس کی زد میں آر ہلاک ہوچکے ہیں
اٹلی میں کوروناوائرس کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران133 افراد اس وائرس کا شکا بنے۔اس طرح اٹلی میں کورونا وائرس کی زد میں آکر366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اٹلی میں 6ہزارزائد افراد متاثر ہیں۔جاری کیے گئے ہیلتھ بُلیٹن کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ 133افراد کا کامیاب علاج بھی کیاجارہاہے۔اب تک کل622 افراد کا کامیاب علاج کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب،اطالوی حکومت اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔لوگوں سے بھیڑ بھاڑ اور عوامی مقامات جاتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
علامتی تصویر۔(نیوز18)۔
اٹلی کے بعدایران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ایران میں اب تک تقریبًا200 افراد،اس وائرس کی زد میں آر ہلاک ہوچکے ہیں۔ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ایران کے کم و بیش31صوبوں میں کوروناوائرس کا اثر ہے۔ان میں تہران ، قُم اور مازندران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرصوبے ہیں۔گزشتہ دنوں ایران نے یوروپ جانیوالی پروازوں کو معطل کرنے کا کرنے اعلان کیا ہے
امریکہ میں کوروناوائرس سے ہورہی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائرس سے مزید 2ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس طرح امریکہ میں اب تک 21 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔جن میں18 ہلاکتیں واشنگٹن جبکہ2 ہلاکتیں فلوریڈا اورایک ہلاکت کیلی فورنیا میں ہوئی ہے۔امریکہ کی 34 ریاستوں میں تقریبًا ساڑھے پانچ سو افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔ ورجینیا اور کینٹکی میں بھی کوروناوائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔
سعودی عرب حکومت نے خطے اور دنیا کے نو کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں شہریوں اور رہائشیوں کے سفر اور عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے کہا کہ سعودی حکومت نے شہریوں اور رہائشیوں کا متحدہ عرب امارات ، کویت ، بحرین ، لبنان ، شام ، عراق ، مصر ، اٹلی اور جنوبی کوریا کا سفر عارضی طور پر معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان ممالک سے آنے والوں کی داخلہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مملکت نے مذکورہ ممالک کے مابین ہوائی اور سمندری پروازیں بھی روک دی ہے۔وہیں دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے دارالحکومت کے مشرقی صوبے کے القطیف شہر پر اتفاقی طور پر قرنطین نافذ کردیا ہے۔
سعودی عرب: کورونا وائرس کا دوسرا کیس آیا سامنے۔(تصویر: رائٹرز)۔
اتنا ہی نہیں سعودی عرب میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام اسکولوں،جامعات اور فنی تعلیم کے اداروں میں آج سے تاحکم ثانی تدریسی سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت تعلیم کا ایک بیان جاری کیا ہے۔اس میں اس نے واضح کیا ہے کہ ’’تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا دانش مندانہ فیصلہ بچّوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔سعودی قیادت کو بچّوں کے تحفظ کے بارے میں تشویش لاحق ہے اور ان کی تدریس جاری رکھنے کے لیے مناسب متبادل مہیا کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے فاصلاتی نظام تعلیم کو بروئے کار لایا جائے گا۔‘‘سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے اسکولوں اور جامعات میں تدریسی سرگرمیوں کی معطلی کے عرصے میں ’’ورچوئل اسکولوں‘‘ اور فاصلاتی تدریس کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔