உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب شام کو دس کروڑ ڈالرکی امداد دے گا ، امریکہ کا خیرمقدم

    امریکہ نے جمعرات کو سعودی عرب کی طرف سے شام کو دی جانے والی رقم دس کروڑ ڈالر کی امداد کا خیرمقدم کیا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ نے جمعرات کو سعودی عرب کی طرف سے شام کو دی جانے والی رقم دس کروڑ ڈالر کی امداد کا خیرمقدم کیا ہے ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں دہشت گردی تنظیم (آئی ایس) سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں باز آبادکاری کے کام کیلئے یہ امداد ی رقم فراہم کرے گا۔اس سے امریکہ کی بیرون ملکوں کی دی جانے والی امداد رقم کی بچت ہوگی ۔
      امریکی وزیر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’’بحران کے وقت بازآبادکاری کے کام کے لئے دی جانے والی یہ شراکت اہم ہے۔ اس مہم میں یہ وقت اہم ہے‘‘۔امریکہ نے ایک طرف سعودی عرب کی جانب سے شام کو دی جانے والی امداد کا خیر مقدم کیا اور دوسری طرف، امریکہ کے اتحادی ممالک سے شام میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے ان کے حصہ کی کوشش کی اپیل کی۔
      بیان میں کہا گیا ’’شام کے استحکام کے لئے یہاں کے منصوبےکو متعینہ وقت پر پورا کیا جانا بہت اہم ہے تاکہ آئی ایس یہاں پھر سے پاؤں نہ پسار سکے۔
      First published: