உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یکم دسمبر سے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے ہندوستانی، ان 6 ممالک سے ہٹے گی پابندی

    یکم دسمبر سے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے ہندوستانی، ان 6 ممالک سے ہٹے گی پابندی

    یکم دسمبر سے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے ہندوستانی، ان 6 ممالک سے ہٹے گی پابندی

    Coronavirus Travel Restrictions Update: سعودی عرب کے داخلی وزارت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی یکم دسمبر کی نصف شب ایک بجے سے نافذ ہوں گے۔ پوری طرح سے ٹیکہ کاری (Corona Vaccination) والے تارکین وطن کے سیدھے طور پر داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ ساتھ ہی انہیں ملک میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ملک کے باہر 14 دنوں تک کوارنٹائن (Quarantine) میں گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    • Share this:
      ابو ظہبی: کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے سبب متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیج اور دیگر ممالک کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو اس وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان سعودی عرب (Saudi Arabia) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان (India) اور پاکستان (Pakistan) سمیت 6 ممالک کے لوگوں پر سفری پابندی (Travel Ban) ہٹائے گا۔ عرب نیوز نے بتایا کہ ان احکامات کے تحت پوری طرح ٹیکہ کاری (Corona Vaccination) والے تارکین وطن کو سیدھے داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ ساتھ ہی انہیں ملک میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ممالک کے باہر 14 دنوں تک کوارنٹائن (Quarantine) میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

      سعودی عرب نے کیا یہ فیصلہ

      سعودی عرب کے داخلی امور کی وزارت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلیاں یکم دسمبر کی نصف شب ایک بجے سے نافذ ہوں گی۔ سعودی عرب کے آفیشیل بیان کے مطابق ہندوستان، پاکستان، برازیل، انڈونیشیا، ویتنام اور مصر کے مسافروں کو 14 دن تیسرے ملک میں کوارنٹائن کئے بغیر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت نے یہ فیصلہ کورونا سے بنے حالات میں سدھار کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔

      کورونا ضوابط پر عمل کرنا ضروری

      حالانکہ وزارت نے کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان سے بڑی تعداد میں ہر روز مسلمان مذہبی سفر عمرہ پر سعودی عرب کے مکہ اور مدینہ شہر جاتے ہیں۔ کورونا کے سبب 15 مارچ، 2020 کو سعودی عرب نے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد کرنے کے لئے سبھی بین الاقوامی پروازوں پر روک لگا دی تھی۔ وہیں 17 مئی، 2021 کو بین الاقوامی فلائٹ سروس کی معطلی ان 20 ممالک کے لئے ہٹی، جہاں کورونا کے اثرات زیادہ نہیں تھے۔

      اس پابندی میں لبنان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن، برازیل، ارجنٹینا، پاکستان، جنوبی افریقہ، ہندوستان، انڈونیشیا اور جاپان شامل ہیں۔ اس سے پہلے فروری میں کورونا معاملوں کے عالمی سطح پر بڑھنے کے سبب سیدھے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      26/11 کی برسی پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شیئر کی یہ تصویر، لکھا- نہیں بھولیں گے یہ زخم


      عوامی مقامات پر اب ماسک پہننا لازمی نہیں

      واضح رہے کہ ملک کی کل آبادی 34.8 ملین لوگوں میں سے 20.6 ملین لوگ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوا چکے ہیں۔ داخلی امورت کی وزارت نے کہا کہ کچھ خاص مقامات کو چھوڑ کر عوامی مقامات پر اب ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ اس میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی شامل ہیں، جہاں آنے والے سبھی لوگوں اور مسجد اسٹاف کا ماسک پہننا لازمی ہے۔ دونوں مساجد پوری صلاحیت کے ساتھ کھول دی گئی ہیں، لیکن وزارت کی صحت ایپ Eatmarna اور Tawakkalna کے ذریعہ سے ہی یہاں آیا جاسکتا ہے۔
      قومی، بین الا اقوامی، جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لئے نیوز18 اردو کو ٹوئٹر، فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: