உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمرہ زائرین کے بعد اب سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے بھی کھولے دروازے ، مگر لگائی یہ بڑی شرط

    عمرہ زائرین کے بعد اب سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے بھی کھولے دروازے ، مگر لگائی یہ بڑی شرط

    سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ کہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ، جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی کوارنٹائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ریاض : عمرہ زائرین کے لئے اپنے دروازے کھولنے کے بعد عالمی وبا کورونا پر سختی برتے ہوئے سعودی عرب نے ویکسینیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں ، جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

      سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ کہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ، جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی کوارنٹائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

      وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ تاہم سیاحوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی مصدقہ منفی رپورٹ دکھانا ہوگی ۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو اپنی ویکسینیشن کے حوالے سے نئے الیکٹرانک پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگی ، جس کے ذریعہ ان کا ڈیٹا ایک ایپلی کیشن میں محفوظ کیا جائے گا جو انہیں عوامی مقامات پر داخلے کے وقت دکھانا ہوگا۔

      سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر سعودی عرب میں سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ملک میں رک جانے والی مہمانوں کی آمد دوبارہ شروع ہونے پر خوش ہیں۔

      واضح رہے کہ سعودی عرب کے حج عمرہ امور کے حکام نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: