ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں عیدالفطر پر بھی مسجدیں بند، مکہ۔مدینہ میں بھی امام اکیلے پڑھیں گے نماز

کوروناوائرس(Coronavirus) کے مدنظر ان سبھی ممالک میں عید کے دن کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور مسجدوں کو بند رکھاگیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے افسران نے کہا ہے کہ کوووڈ-19 عالمی وبا (Covid-19 pandemic) کے خطرے کے پیش نظر کل یعنی رمضان کے آخری جمعۃ الوداع کو بھی مسجدیں بند رہیں

  • Share this:
سعودی عرب میں عیدالفطر پر بھی مسجدیں بند، مکہ۔مدینہ میں بھی امام اکیلے پڑھیں گے نماز
کوروناوائرس(Coronavirus) کے مدنظر ان سبھی ممالک میں عید کے دن کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور مسجدوں کو بند رکھاگیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے افسران نے کہا ہے کہ کوووڈ-19 عالمی وبا (Covid-19 pandemic) کے خطرے کے پیش نظر کل یعنی رمضان کے آخری جمعۃ الوداع کو بھی مسجدیں بند رہیں

سعودی عرب (Saudi Arabia) سمیت مڈل ایسٹ (Middle East) کے زیادہ تر مسلم ممالک میں عید الفطر (Eid ul fitr)  کی اتوار کو منائی جائے گی۔ حالانکہ کوروناوائرس(Coronavirus)   کے مدنظر ان سبھی ممالک میں عید کے دن کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور مسجدوں کو بند رکھاگیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے افسران نے کہا ہے کہ کوووڈ-19 عالمی وبا (Covid-19 pandemic)  کے خطرے کے پیش نظر کل یعنی رمضان کے آخری جمعۃ الوداع کو بھی مسجدیں بند رہیں۔ یہ رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ تھا۔ لیکن مکہ۔مدینہ (mecca-madina) میں بھی مسجدوں میں صرف اماموں نے ہی  نماز پڑھی۔


ان ممالک میں مصر، ترکی عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات(United Arab Emirates) وغیر شامل ہیں۔ اس کے مد نظر ترکی  (Turkey) کے صدر رجب طیب اردغان (Recep Tayyip Erdoğan) نے ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران 23  سے 26  مئی تک چار دن کا ملک گیر کفیو نافذ کیا ہے۔ خلیجی ممالک میں عید اتوار کو عید منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل پر ملک کے اسلامی معاملوں کے وزیر عبدالطیف الشیخ نے مسجدوں میں نماز نہیں پڑھے جانے کی ہدایات دی ہیں۔ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ (mecca-madina)  مقدس شہر میں لوگوں کو صرف کھانا اور دوا خریدنے کیلئے اپنے گھروں سے نکلے کی اجازت ہوگی۔ 


مدینہ کے امام نے لوگوں سے گھروں میں نماز پڑھنے کیلئے کہا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد کے امام شیخ عبدالباری الثبیتی نے اپنے جمعے کے خطاب میں کہا، کوروناوائرس وبا کی وجہ سے مسلم لوگ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں گے۔ رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کی دو اہم مساجد مکہ اور مدینہ میں وہاں کے اماموں نے خالی مسجدوں میں نماز پڑھی۔
متحدہ عرب امارات یا یو اے ای میں دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے ٹویٹر ر مسجدوں کے بند رہنے کی اطلاع دی اور کہا کہ اس مرتبہ عید کے دوران لوگوں کو ملنے۔جلنے اور بچوں کو عیدی یا تحدے دینے سے بچنا چاہئے۔
First published: May 23, 2020 03:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading