ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمرہ کیلئے جانے والے عازمین اب جبل نور کی زیارت سے رہ جائیں گے محروم ، بدعات وخرافات وجہ

عمرہ کرنے کیلئے جانے والے عازمین اب جبل نور کی زیارت سے محروم رہ جائیں گے ، کیونکہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو اپنے ٹریول پیکیج میں شامل نہ کرے

  • Share this:
عمرہ کیلئے جانے والے عازمین اب جبل نور کی زیارت سے رہ جائیں گے محروم ، بدعات وخرافات وجہ
فائل فوٹو

ریاض : عمرہ کرنے کیلئے جانے والے عازمین اب جبل نور کی زیارت سے محروم رہ جائیں گے ، کیونکہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو اپنے ٹریول پیکیج میں شامل نہ کرے۔سعودی عرب کی ایک کمیٹی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات وخرافات کی خبروں کے بعد یہ سفارش کی ہے ، جس کے بعد وزارت حج نے تمام عمرہ کمپنیوں واداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ہدایت کی وصولی سے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے وزارت حج وعمرہ کو تحریر کردہ مکتوب میں اطلاع دی تھی کہ وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات وخرافات پر مبنی سرگرمیوں کی بہتات سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ معلمین اور سیاحتی کمپنیوں کے مالکان سے یہ اقرار نامے لئے جائیں کہ ان میں سے کوئی بھی جبل نور کی زیارت کو عمرہ یا حج پیکیج کا حصہ نہ بنائے۔

کمیٹی کے ارکان نے اپنی سفارش کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا کہ جبل نور پر ان دنوں جو کچھ ہونے لگا ہے وہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ وہاں زیارت کے لئے آنے والے لوگ اسلامی شریعت کے مقررہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ سفارش کا ایک جواز یہ بھی دیا گیا ہے کہ جبل نور جانے والے زائرین میں سے بعض پہاڑ سے گر جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لہذا زائرین کو نقصان سے بچانے کیلئے بھی پابندی ناگزیر ہو گئی تھی۔

First published: Apr 20, 2018 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading