உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب نے لبنان نہیں جانے کے لئے شہریوں کو وارننگ جاری کیا

    لبنان کی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ مظاہرین کا ٹکراؤ

    لبنان کی سڑکوں پر پولیس کے ساتھ مظاہرین کا ٹکراؤ

    لبنان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سعودی وزارت نے تمام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لبنان نہ جانے کی ہدایت دی ہے اور وہاں سعودی لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ریاض۔ سعودی عرب نے ملک کے شہریوں کو لبنان نہیں جانے کے لئے وارننگ جاری کی ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سعودی کے جو بھی شہری لبنان میں ہیں وہ محتاط رہیں۔ لبنان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت نے تمام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لبنان نہ جانے کی ہدایت دی ہے اور وہاں سعودی لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا ہے۔

      بیان میں کسی بھی ہنگامی یا سکیورٹی کی صورتحال ہونے پر لبنان میں موجود شہریوں سے سعودی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔

      واضح ر ہے کہ لبنان کی قرض سے دوچار بجٹ سے باہر نکالنے کے لئے اضافی فنڈز اکٹھے کرنے کے مقصد سے وہاٹس ایپ کے آن لائن کال پر فی مہینہ چھ ڈالر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے پر لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب  نے لبنان میں جلد امن اور استحکام کی توقع ظاہر کی ہے۔
      First published: