ریاض : سعودی عرب اور قطر کے درمیان رشتے بدستور تعطل کا شکار ہیں اور دن بہ دن مزید خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو لے کر شروع ہوئی تلخی اب مزید بڑھ گئی ہے ۔ اب سعودی عرب نے قطر کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نےروس سے جدید دفاعی نظام خریدا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی ۔ ایک فرانسیسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ماکرون کوارسال کیے گئے خط میں دوحا اور ماسکو کے درمیان جدید دفاعی نظام کی خریداری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔یہ نہیں شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر سے قطر اور روس کے درمیان اینٹی میزائل سسٹم کی ممکنہ خریداری کو منسوخ کرنے میں اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب نے صدر ماکرون سے کہا ہے کہ وہ قطر کو اس سسٹم کی خریداری سے باز رہنے پر قائل کریں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ اینٹی میزائل سسٹم کی ممکنہ خریداری کو ختم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں ، جس میں فوجی کارروائی سمیت سبھی ممکنہ متبادل استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ماسکو میں متعین قطر کے سفیر نے جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک روس سے جدید طیارہ شکن میزائل سسٹم ایس 400 کی خریداری پر بات چیت کررہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔