ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں نظر نہیں آیا شوال المکرم کا چاند ، اتوار کو منائی جائے گی عید الفطر

سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا ، جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی ۔

  • Share this:
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں نظر نہیں آیا شوال المکرم کا چاند ، اتوار کو منائی جائے گی عید الفطر
علامتی تصویر

سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ سعودی عرب میں ہفتہ کو 30 واں روزہ ہوگا اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی ۔ سعودی عرب کے علاوہ قطر، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات اور ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔


عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا ، جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی ۔



خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے جمعہ کو چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ۔

ادھر ہندوستان میں ہفتہ کو رمضان المبارک کی 29 تاریخ ہے ، جس کے پیش نظر مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے ۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے اور ہندوستان میں عید الفطر کی نماز پیر کو ادا کی جائے گی ۔
First published: May 22, 2020 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading